Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور:سرجو ندی میں نہاتے ہوئے 5طلباء غرقاب

گورکھپور۔۔۔  بیل گھاٹ کے بیئلی خورد کے قریب سرجو ندی میں نہاتے ہوئے 5طلباء ڈوب گئے۔بتایا جارہا ہے کہ پانچوں ایک ساتھ گھومتے ہوئے ندی میں نہانے چلے گئے تھے ۔ کافی دیر تک جب وہ اپنے گھرواپس نہیں لوٹے تو اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوئی ۔ وہ ڈھونڈتے ہوئے گاؤں سے تقریباً500میٹر دور سرجو ندی کے کنارے پہنچے ۔ لوگوں نے لڑکوں کے موبائل نمبرزپر کال کی تو موبائل کی آواز سنائی دی جسے محسوس کرتے ہوئے ایک جگہ پہنچے جہاں نوجوانوں کے کپڑے اور موبائل پڑے ہوئے تھے۔یہ دیکھ کر خدشہ ہوا کہ لڑکے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔نوجوانوں کے ڈوبنے کی خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ لوگوں نے جال اور کشتیوں کی مدد سے ندی میں لاشیں تلاش کرنا شروع کردیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورغوطہ خوروں کی ٹیم نے بھی کارروائی شروع کردی اور تقریباً20میٹر دور ندی کے اندر پانچوں نوجوانوں کی لاشیں ایک ہی جگہ سے برآمد کرلیں۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق 14سالہ ستیم گورکھپور میں 8ویں کلاس کا طالب علم ،19سالہ سوربھ گورکھپور میں بی ایس سی کا طالب علم ،16سالہ نتیش گورکھپور میں زیر تعلیم ،17سالہ امن بیل گھاٹ کے انٹر کالج کا طالب علم تھاجبکہ 18سالہ آدرش ممبئی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا تھا ۔لڑکوں کی نعشیں گاؤں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -نیشنل تیراندازی مقابلے میں3گولڈ میڈل جیتنے والا لٹیرا گرفتار

شیئر: