’’ریاض آرٹ‘‘پر عملدرآمد 2019ء کے اختتام تک
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت ثقافت اور یونیسکو نے ثقافت اور قدیم ورثے کی ترمیم کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔اسکے بموجب فریقین تاریخی مقامات کی حفاظت اور ترمیم میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔لائبریریوں ، کتابوں کی نمائش، فنون و ثقافت کی کانفرنسوں اور میلوں کے انعقاد میں شراکت کرینگے۔تعاون کی بدولت سعودی شہریوں کو ثقافت کے شعبے میں تعلیم و تربیت کے مواقع حاصل ہونگے۔سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بتایا کہ ’’ریاض آرٹ ‘‘منصوبے کے نقشوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، عملدرآمد 2019ء کے آخر میں شروع ہوگا۔ منصوبہ 2023ء تک مکمل کرلیا جائیگا۔