Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد نے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کردی

کراچی ؛ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی سیریز سے باہر رکھ کر آرام کا موقع دیا ہے ۔ وہ ان دنوں کراچی میں اپنے گھر پر ہیں لیکن کرکٹر کرکٹ سے دور نہیں رہ سکتا اسی لئے انہوں نے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کردیاور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ سرفراز اپنے بیٹے کی صورت میں مستقبل کا اسٹار تیار کررہے ہیں اوران دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان کی اہلیہ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کردی ہے۔انہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی دوڑ لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں جیسا کہ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے دورے پر تھے تو بیٹے کو لے کر ایک پارک میں پہنچے جہاں مقامی بچوں کے ساتھ انہوں نے دوڑ بھی لگائی تھی۔اس وڈیو پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں، اب ان کے بیٹے کی باری ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: