Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک میوہ جات ڈیمینشیا سے بچاؤ میں مددگار‎

خشک میوہ جات میں کثیر مقدار میں قدرتی فیٹس ، پروٹین اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم کرنے اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کو صحت کے بہت سے مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق ایک مٹھی خشک میوہ جات روزانہ کھانے سے دماغی صحت اور یادداشت میں ساٹھ فیصد بہتری آتی ہے ۔ میوہ جات کا لمبے عرصے تک باقاعدہ استعمال عمر رسیدہ افراد میں صحت کو بہتر بنانے ، دماغی صلاحیتوں اور یادداشت میں اضافے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ 
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی تحقیق کے مطابق وہ عمر رسیدہ افراد جو روزانہ کم از کم 10 گرام میوے کھاتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں ان افراد کے مقابلے میں 60 فیصد بہتر ہوتی ہیں جو میوے استعمال نہیں کرتے ۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چونکہ میوہ جات میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی اوکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ دماغی صلاحیتوں میں کمی جیسا کہ ڈیمنشیا جیسے مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ڈیمنشیا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ملین ہے ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت میں کمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے اور چونکہ ان مسائل کا کوئی علاج نہیں ہے لہٰذا اچھی خوراک کے ذریعے ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپکی ڈائٹ ڈپریشن کنٹرول کر سکتی ہے ؟

شیئر: