Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام: سعودی فلمی میلہ منگل تک جاری رہیگا

ظہران ۔۔۔ دمام میں ثقافت و فنون کی انجمن نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ”اسرا“ کے اشتراک سے دمام میں سعودی فلمی میلے کا آغاز کردیا۔ میلے میں بچوں کیلئے فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی خلیجی فلم گروپ نے 6مختصر فلمیں پیش کی ہیں۔ میلے میںپیش کی جانے والی فلموں کی تعداد 63ہوگئی ہے۔ ان میں سے 8ایسی ہیں جو خلیج میں پہلی بار دکھائی جارہی ہیں۔ فلمی میلے کا سلسلہ منگل تک جاری رہیگا۔
 

شیئر: