Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران سینڈل،پشاوری چپل کا نیا برانڈ

اسلام آباد... پشاوری چپل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث بین الاقوامی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنرکرسٹین لوبوٹن نے ’عمران سینڈل‘ کے نام سے پشاوری چپل کا نیا برانڈ متعارف کرادیا۔عمران سینڈل دیکھنے میں جاذب نظر ہے۔ اس میں مختلف رنگو ں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے ۔ سینڈل کی قیمت کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔ یہ واضح نہیں کہ کرسٹین لوبوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہو کر یہ چپل متعارف کرائی جو پشاور ی چپل پہنتے ہیں یا فیشن ڈیزائنر نے برانڈ کا نام اپنے پاکستانی آرٹسٹ دوست عمران قریشی کے نام پر رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عمران قریشی نے اپنے دوست کو پشاور ی سینڈل کا آئیڈیا دیا ہے۔ کرسٹین لوبوٹن اس سے قبل 2017 میں لاہور فلیٹس کے نام سے بھی لیڈیز چپل متعارف کراچکے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں روایتی چپل کو پشاوری چپل کہا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ وزیراعظم عمران خان کی پسندیدہ چپل رہی ہے۔ گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد ا نہیں تمام سرکاری اور دیگر تقریبات میں یہ چپل پہنے دیکھا گیا ہے۔ پشاور میں معروف چپل ساز چاچا نورالدین نے وزیر اعظم عمران خان کو خصوصی طور پر پشاوری چپل تیار کرکے تحفے میں پیش کی تھی۔ ان کی تیار کردہ پشاوری چپلوں کی خواہش قومی اور بین الاقوامی شخصیات بھی کرتی ہیں ۔ سعودی ولی عہد کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر بھی چا چا نور الدین نے چمڑے کی2چپلیں تحفے میں دینے کے لئے تیار کرکے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے حوالے کی تھیں۔

شیئر: