ریاض ۔۔۔ حریف کمپنیوں کو بین الاقوامی مکالموں کی اجازت نہ دینے او رنمبر حریف کمپنی کو منتقل کرنے پر تعطل پیدا کرنے پر مجلس منافستہ نے STCپر جرمانہ کردیا۔ کونسل نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ ایس ٹی سی نے حریف کمپنیوں کے صارفین کو مطلوبہ خدمات میں تعطل پیدا کرکے مارکیٹ پر اپنا تسلط قائم کرنے کی ناروا کوشش کی۔ الوئام کے مطابق ایس ٹی سی پر 10ملین ریال کا جرمانہ کردیا گیا۔ اسکی حمایت اپیل کورٹ نے بھی کردی ہے۔