آج رات فوکس کے تیسرے سینما گھر کا افتتاح
ریاض ۔۔۔ آج پیر کی رات ساڑھے 8بجے ریاض کے الیاسمین محلے میں فوکس کے تیسرے سینما گھر کا افتتاح ہوگا۔ اس میں ”ڈیمبو“ فلم دکھائی جائیگی۔افتتاحی تقریب کا اہتمام ماجد الفطیم سینما گروپ کریگا۔ اس موقع پر تفریحاتی شو بھی ہونگے۔سینما گھر میں 553 نشستوں کی گنجائش ہے۔ فوکس سینما 2019ءکے اختتام تک 110اسکرین کھولنے کا عزم رکھتا ہے۔ اب تک ریاض او رجدہ یں اس کی اسکرینوں کی تعداد 39تک پہنچ چکی ہے۔