Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈکی ”آئی پی مین 4“ کا پہلا ٹریلر

 نئی بائیو گرافک مارشل آرٹ فلم ”آئی پی مین 4“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ اس فلم کی کہانی چین کے ایک مارشل آرٹ ماسٹر سے متعلق ہے جو اپنی صلاحیتیں اگلی نسل میں منتقل کرنے کیلئے امریکہ جا پہنچتا ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم میں ہانگ کانگ کے اداکار ٹونی ین اورا سکاٹ ایڈکنز کے علاوہ ڈینی چین اور وینس وو اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 5 کروڑ ڈالر سے زائد لاگت سے تیار کر دہ اس فلم کے ہدایتکار ریمنڈ وونگ ہیں۔رواں سال انگلش کے علاوہ مختلف زبانوں میں ڈبنگ کے بعد سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

 

شیئر: