بیماروں اور ضرورتمندوں کےلئے مہم شروع کی گئی ہے،پولیس اہلکار بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دے رہے ہیں
جدہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس اہلکاروں کی جانب سے بیماروں اور ضرورتمندوں کےلئے عطیہ خون مہم شروع کی گئی ہے ۔ مہم کی سربراہی مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بریگیڈیئر سعید القرنی کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں پولیس کے ریجنل ترجمان کرنل عاطی القرشی نے کہا کہ جدہ کے مرکزی ادارے میں خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دے رہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو فراہم کیا جاسکے ۔