Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : نوعمر لڑکیوں میں پلاسٹک سرجری کا خطرناک رحجان

خوبصورت اور حسین نظر آنا ہر خاتون کی ہی خواہش ہوتی ہے ،اس مقصد کیلئے وہ کاسمیٹکس کا سہارا لیتی ہیں اورنت نئے حربے آزماتی رہتی ہیں ۔ یوں تو پوری دنیا میں ہی پلاسٹک سرجری کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن سعودی عرب ،عرب ممالک میں پہلے نمبر پر ہے ۔
پلاسٹک سرجری کی بین الاقوامی سوسائٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف  2016میں سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کے 95ہزار آپریشن ہوئے جن پر 5ارب ریال سے زائد لاگت آئی۔
سرجری کرانے والی خواتین میں زیادہ تر انیس برس کی نوعمر لڑکیاں اور تیس سالہ خواتین شامل تھیںجبکہ مرد حضرات کا تناسب 30فیصدہے۔ 

ماہرین کی رائے:
چہرے اور ناک کی پلاسٹک سرجری کے ماہر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالکریم فدا سے جب لڑکیوں میں پلاسٹک سرجری کی وجوہات سے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے بتایا کہ ’ان میں سے کئی تو اداکاراؤں سے متاثر ہوکر اس بارے میں سوچنے لگتی ہیں۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ سہیلیاں اور ملنے جلنے والی خواتین کسی لڑکی کی شکل و صورت پر الٹا سیدھا تبصرہ کردیتی ہیں۔ کبھی کبھار لڑکیاں خود کو کم خوبصورت سمجھ کر پلاسٹک سرجری کی طرف چل پڑتی ہیں۔

ڈاکٹر فداکہتے ہیں کہ 18برس سے کم عمر لڑکی کو پلاسٹک سرجری کے بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہئے کیونکہ18برس سے قبل جسم کی نشوونما مکمل نہیں ہوتی۔
سماجی و عائلی امو رکے کنسلٹنٹ ڈاکٹر شجاع القحطانی کہتے ہیں کہ بلوغت اور اسکے بعد کے دور میں جسم کے مختلف حصوںمیں تیزی کے ساتھ ہوتی تبدیلیاں دیکھ کر لڑکیاں پلاسٹک سرجری سے متعلق سوچنے لگتی ہیں۔ 
 اگر کسی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے،آتشزدگی کی وجہ سے جسم کے بعض حصے جھلس جائیں یا جلدی امراض کی وجہ سے چہرے کے نقوش بگڑ جائیں تو ایسی صورت میں ہی سرجری کرانا مناسب ہے۔ 
 لڑکیوں کویہ سمجھنا ضروری ہے کہ انسان کا اندرونی ظاہری خوبصورتی سے زیادہ اہم ہے ۔
قانون کیا کہتا ہے؟:
نوعمر لڑکیاں پلاسٹک سرجری کرانے کی قانونی طور پر مجاز ہیں یا نہیں،اس حوالے سے قانونی مشیر اور وکیل خالد ابو راشد کا کہنا ہے کہ اگر18سال سے کم عمر لڑکیاں اپنے سرپرست کی اجازت کے بغیر سرجری نہیں کراسکتیں تاہم،اس سے بڑی عمر کی خواتین اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔ 
کوئی بھی ڈاکٹر سرپرست کی تحریری منظوری کے بغیر 18برس سے کم عمر لڑکی کی پلاسٹک سرجری نہیں کرسکتا۔

 
 
 
 
 
 
 

شیئر: