ہواوے کمپنی نے اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا حامل انجوائے 9 ای فون متعارف کرا دیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں 6.09 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 87 فیصد ہے۔اسمارٹ فون میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سراب میں پشت پر 13 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا لینس دیا گیا ہے۔ ہواوے سوپر ساونڈ ٹیکنالوجی کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ۔ ایف ایم ریڈیو کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔خون کی قیمت 999 یوآن رکھی گئی ہے اور اسے دو اپریل سے پری آرڈر کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔