Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بڑی بیٹی سے زیادہ پیار‘ کرنے پر انڈیا میں خاتون کے ہاتھوں والدہ قتل

واقعہ جمعرات کی شب قریشی نگر میں پیش آیا۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
ممبئی میں ایک خاتون جب اپنی بیٹی سے ملنے گئیں تو انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پرتپاک استقبال کے بجائے بیٹی ان کو مار دے گی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے 41 سالہ خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی شب قریشی نگر میں پیش آیا۔
ملزمہ جس کی شناخت ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر اپنی 62 سالہ والدہ صابرہ بانو اصغر شیخ کو تلخ کلامی کے دوران چھرا گھونپ دیا۔
صابرہ بانو اصغر شیخ اپنے بیٹے کے ساتھ ممبرا میں رہتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ریشماں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ بڑی بیٹی کی طرفداری کرتی ہیں اور زیادہ پیار بھی کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی چلی آ رہی تھی۔
اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد ریشماں تھانہ چونابھٹی پہنچی اور اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس کی جانب سے ریشماں کی ذہنی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: