Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11قسم کی زرعی کیڑے مار دواﺅں پر پابندی ختم

ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت ماحولیات و زراعت و پانی نے انساوں ، جانوروں اور کھیتی باڑی پر 11قسم کی کیڑے مار ادویہ کے اثرات کا از سر نو جائزہ لیکر ان کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت نے اس سلسلے میں جی سی سی ممالک کے یہاں رائج کیڑے مار دواﺅں کے قانون سے بھی استفادہ کیا۔ پابندی اٹھانے کا فیصلہ سعودی کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔ جائزوں سے پتہ چلا تھا کہ کاشتکاروں کو ممنوعہ کیڑے مار دواﺅں کی اشد ضرورت ہے۔
 

شیئر: