Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کا نیا منصوبہ

  لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سسٹم کا منصوبہ تیار کیا ہے،اس کی منظوری کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔پی سی بی کے پاس8ریجنز پر مشتمل ڈومیسٹک سسٹم کامنصوبہ ہے جس کیلئے کرکٹ کے پیٹرن انچیف سے میٹنگ کا وقت درکار ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اپنے ہمراہ ڈومیسٹک ڈائریکٹر ہارون رشید کو بھی لے کر جائیں گے، اگر وزیراعظم نے تجاویز منظور کر لیں تو مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ گزشتہ دنوں لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، اس میں احسان مانی و دیگر بورڈ حکام کے ساتھ ٹاسک فورس کے سربراہ (ر) لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، 8 ریجنز کی شمولیت اور انھیں ڈپارٹمنٹس سے اسپانسر کرانے کی تجویزپر بورڈ کا پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔میٹنگ میں طے پایا تھاکہ پہلے وزیر اعظم سے اس کی منظوری لی جائے اس کے بعد نئے نظام کی دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی۔ دوسری جانب مجوزہ سسٹم پر ڈومیسٹک کرکٹرز میں بے چینی پائی جاتی ہے، انھیں اس سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ ایسا نہیں ہو گا ۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: