Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران کھانے، خریداری اور خدمات پر کتنے اخراجات ہوئے؟

کپڑوں اور جوتوں پر ایک ارب سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں شہریوں اور غیرملکیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 211 ملین سیلز آف پوائنٹس کے ذریعے 13 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہے۔
سرکاری خبررساں ادارے  ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا 22 سے 28 دسمبر 2024 کے دوران 13 ارب 83 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار ریال کی خریداری کی گئی جبکہ اس سے قبل  کے ہفتے میں 11 ارب 80 کروڑ 38 لاکھ 21 ہزار ریال خرچ کیے گئے تھے۔
 کپڑوں اور جوتوں پر ایک ارب 20 لاکھ 25 ہزار ریال، تعمیراتی سامان پر 38 کروڑ 49 لاکھ 84 ہزار ریال خرچ کیے گئے جبکہ تعلیم پر 16 کروڑ 47 لاکھ 90 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
الیکٹرانک اشیا و آلات کی خریداری پر 17 کروڑ 13 لاکھ 13 ہزار ریال، گیس سٹیشنوں پر91 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار ریال، صحت کے حوالے سے 85 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار جبکہ فرنیچر کی خریداری پر 34 کروڑ 60 لاکھ 2 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
ہوٹلنگ پر 34 کروڑ 81 لاکھ  ایک  ہزار ریال، زیورات پر 31 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار ریال اور مختلف اشیا اور خدمات پر ایک ارب 65 کروڑ 88 لاکھ 32 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفریح اور ثقافت پر 28 کروڑ 63 لاکھ 9 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر ایک ارب 93 کروڑ 96 لاکھ 73 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
کھانے اور مشروبات پر 2 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ 55 ہزار ریال، کمیونیکیشن پر 13 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار ریال، نقل و حمل پر 80 کروڑ 61 لاکھ 7 ہزار ریال اور دیگر مدوں میں 2 ارب 37 کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
 رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک  ہفتے کے دوران ریاض کے شہریوں نے سب سے زیادہ اخراجات کیے۔ انہوں نے 4 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ  24 ہزار ریال خرچ کیے۔
جدہ کے رہائشی دوسرے نمبر پر رہے،انہوں نے ایک ارب 87 کروڑ 90 لاکھ 25 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
دمام 69 کروڑ 64 لاکھ 67 ہزار ریال کے ساتھ تیسرے، مکہ مکرمہ 60 کروڑ 68 لاکھ 8 ہزار کے ساتھ چوتھے اور مدینہ منورہ 59 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے۔
الخبر کے رہائشیوں نے 39 کروڑ 97 لاکھ 96 ہزار ریال، تبوک کے 27 کروڑ، حائل 21 کروڑ، بریدہ 31 کروڑ، ابھا 15 کروڑ اور دیگر شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں 3 ارب 92 کروڑ 12 لاکھ 41 ہزار ریال مختلف اشیا کی خریداری پر خرچ کیے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: