Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے بائیو مکینکس لیب کی منظوری

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی بائیو مکینکس لیب کو جلد آئی سی سی کی منظوری مل جائے گی ، لاہورکی نجی یونیورسٹی میں قائم لیب آئی سی سی کی منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لگ بھگ ایک دہائی قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بائیو مکینکس لیب بنانے کا کام شروع کیا تھا تاہم لیب مکمل نہ ہو سکی اور تین برس قبل چیئرمین شہریار خان کے دور میں نجی یونیورسٹی میں لیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل بولرز کا ایکشن ، اسپیڈ چیک اور دیگر تکنیکی معاملات کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو دوسرے ملکوں کامرہون منت ہونا پڑتا تھا۔ذرائع کے مطابق جدید طرز کی بائیو مکینکس لیب کا تمام کام مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی کی ضروری کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے اور اب جلد ہی آئی سی سی اس کی منظوری دے دےگی، یہ آئی سی سی کی چھٹی منظور شدہ لیب ہو گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: