Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ حملہ،ہند سے مزید معلومات اور شواہد طلب

  اسلام آباد...پاکستان نے پلوامہ واقعہ پر ہندوستانی ڈوزیئر کا جواب دےدیا۔ ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ حوالے کر دی۔ مزید کارروائی کے لئے ہند سے مزید معلومات اور شواہد طلب کر لئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ پلوامہ واقعہ پر ہند کی طرف سے ملنے والی معلومات کے بعد شیئر کی گئی ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ وزارتِ خارجہ بلا کر تحقیقاتی رپورٹ حوالے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق رپورٹ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر کے حوالے کی۔ پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں ہند کی طرف سے ٹھوس شواہد کی فراہمی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی پیشکش کے نتیجہ میں 27 فروری کو ہند کی طرف سے ایک دستاویز پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔ 

شیئر: