Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القنفذہ جنرل اسپتال کی نرسیں کہاں ہیں؟

القنفذہ ۔۔۔ القنفذہ جنرل اسپتال کی ڈینٹل اوپی ڈی سے رجوع کرنے والے مریضوں نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں صبح 8بجے کا وقت دیا گیا تھا۔ وہ مقررہ وقت پر کلینک پہنچ گئے۔ تاہم نرسوں کے نہ آنے کی وجہ سے علاج کی کارروائی مقررہ وقت سے ایک گھنٹے بعد شروع ہوسکی۔ تواصل ویب سائٹ نے مقامی شہری احمد زیلعی کے حوالے سے اطلاع دی کہ ڈینٹل کلینک میں نرسیں ڈیوٹی کی پابندی نہیں کررہی ہیں جس سے مریضوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کوتاہی پر نرسوں کا محاسبہ کیا جائے۔ ایک مریض خاتون مریم عبدالرحیم نے زیلعی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مقررہ وقت پر ٹھیک 8بجے کلینک پہنچ جاتی ہے لیکن نرس 9بجے کے بعد ہی آتی ہے اور اسکے بعد ہی اسے ڈاکٹر سے چیک اپ کا موقع ملتا ہے۔ دیگر مریضوں نے بھی یہی شکوہ کیا کہ یہ معاملہ کسی ایک دن کا نہیں بلکہ نرسوں نے تو مقررہ وقت پر نہ آنے کو اپنا معمول بنالیا ہے۔ 
 
 

شیئر: