ایران پر مزید امریکی پابندیاں عائدکرنے پر غور
واشنگٹن :امریکی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ مئی 2018ء کے دوران ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر ایک سال پورا ہونے جارہا ہے۔
دوسری جانب الوئام، اسکائی نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ پر ایران کے خلاف اقتصادی دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایران میں آنے والے بھیانک سیلاب سے نمٹنے کی ایرانی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ ایران میں جو سیلاب آیا ہے اس کی نظیر تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملتی۔ امریکہ امدادی ہیلی کاپٹروں تک پر پابندی عائد کئے ہوئے ہے۔