Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن صبر کریں ، بہت جلد تحریک چلائیں گے، آصف زرداری

گڑھی خدا بخش۔۔۔ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار بھٹو کی چالیسویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے بجلی کا بل دینا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کو غریبوں کا احساس ہی نہیں ہے۔ ٹماٹر اور پیاز سمیت ہر چیز دگنا ہو چکی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم خود پھٹ پڑا ہے کہ پیسہ اکٹھا نہیں ہو رہا۔ اگر پیسے اکٹھے نہیں ہو رہے تو اقتدار چھوڑ دو۔
بھائیو! تیار ہو جاؤ وقت آ گیا ہے۔ انہیں گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ چاہے میں جیل میں ہوں یا باہر اب ان کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ کارکن صبر کریں، بہت جلد ان کو نکالنے کی تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔ اٹھارویں ترامیم کو ختم کرنے کے لیے میرے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کر کے آمروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ون یونٹ پالیسی لانا چاہتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کے حامیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات چلا رہے ہیں۔

شیئر: