تیونس کے صدر الباحی السبسی نے کہا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کا خواہشمند نہیں ۔ تیونس میں تبدیلی کا خواہاں ہوں ۔ سبق نیوز نے تیونس کے ریڈیو رپورٹ کے حوالے بتایا کہ تیونسی صدرجمہوریہ اور مشرقی پارٹی " ندا ء" کے اعزازی صدر اور قائد السبسی نے انتخابات میں حصہ لینے سے قطعی طور پر انکار کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم اہم شخصیات کو واپس وطن آنے کو کہا ہے ۔
صدر السبسی نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تیونس کو ان افراد کی ضرورت ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں وہ واپس آئیں، وطن کوانکی ضرورت ہے تاکہ نئی اصلاحات لائی جاسکیں ۔