اسلام آباد...جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بدھ کو اسلام آباد میں سابق صدر اور پیپلز پار ٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ سیاسی صور تحال ا ور حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق مشاورت کی گئی ۔فضل الرحمان نے زرداری کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ حضرات کو سرپرائز دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ ہماری ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں جس طرح میں زرداری صاحب سے ملنے آیا ہوں وہ بھی آتے رہتے ہیں۔ نواز شریف سے بھی ملا تھا۔ان کی بیمار پرسی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی صورتحال پر بات چیت چلتی رہتی ہے ۔ملک میں مختلف ایشوز ہیں جن پر بات چیت کر رہے ہیں۔ مجموعی سیاسی صورتحال پر مکمل یکجہتی ہے۔ ملک کو ایسے عناصر سے جو جعلی حکمران ہیں اور جعلی طور پر مسلط کئے گئے ۔ قوم کو نجات دلانے کو کوشش کر رہے ہیں۔ اگر اس کے لئے کوئی اعلان کرنے کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کریں گے۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مولانا فضل لرحمان کی نوازش رہی ہے۔ سیاست پر ہم ایک نظریئے اور سوچ پر متفق ہیں ۔ اگر موجودہ حکومت کو چلتا نہیں کیا تو جتنا نقصان پاکستان کو پہنچ چکا ہے اسے کور نہیں کر سکیں گے۔
ہم پر لازم ہے کہ ان کے خلاف آواز بلند کریں۔ اگر ایسا نہ کیا تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرسکے گی۔ کپتان کو گھر جانا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ موسم دیکھ کر کریں گے۔
اسلام آباد- سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ۔ pic.twitter.com/A2BycYA2at— PPP (@MediaCellPPP) April 10, 2019