سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور میں مشرق وسطیٰ کے سب سے پوش سینما گھر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سینما کا افتتاح شہزادہ ولید بن طلال نے کیا۔
یہ سینما گھر معروف امریکی کمپنی فوکس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینما گھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔سینما میں 8بڑے ہال ہیں جن میں بچوں کی فلموں کے لیے خصوصی ہال بھی ہے۔
مشرق وسطی کے پوش ترین سینما گھر میں شائقین کے لیے آرام دہ صوفے لگائے گئے ہیںجو بستر میںتبدیل ہوسکتے ہیں۔ان صوفوں میں ویٹر کو بلانے کا بٹن بھی نصب ہے۔
شائقین کو فلم دیکھتے ہوئے کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے پوش ترین سینما گھر کے افتتاح سے فلم بینوں کا سینما گھروںکے بارے میں تصور یکسر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
فلم دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو ریستوران کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ فلم بینی کے لیے آنے والی فیملیز سینما میں رات کا کھانا بھی کھاسکیں گی۔
سینما کے وی آئی پی ہال میں شائقین کو سونے کے ورق میں لپٹے ہوئے چاکلیٹ ،پاپ کارن اور نادر پھلوں کا جوس بھی پیش کیا جائے گا۔
نهنئ المملكة العربية السعودية قيادة وحكومة وشعبا، ممثلة بـ @GEA_SA برئاسة @Turki_alalshikh على الانفتاح المنسجم مع دخول القرن الـ ٢١ بقيادة اخي سمو ولي العهد والتي احدى ثمارها أفخم دار سينما في الشرق الاوسط في مركز المملكة ببرج المملكة بالرياض. https://t.co/tMdQ1zDpru
— الوليد بن طلال (@Alwaleed_Talal) April 15, 2019