سعودی عرب کے جزیرہ فرسان میں ”حرید کے سالانہ تہوار“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ حرید مچھلی کی ایک خاص قسم ہے جسے ”طوطا مچھلی“ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ مچھلی کا منہ طوطے کی چونچ جیسا ہوتاہے۔
حرید مچھلی انتہائی لذیذ اور ذائقہ دار ہے۔ یہ سال میں ایک مرتبہ گہرے سمندروں سے نقل مکانی کر کے بحیرہ احمر میں آتی ہے۔ہر سال اپریل کے اختتام اور مئی کے آغاز میں لاکھوں حرید مچھلیاں فرسان کے ساحل کے قریب جمع ہو جاتی ہیں جس سے انہیں پکڑنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
حرید مچھلی شکار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت حساس ہوتی ہے اور ساحل سے دور گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عام حالات میں شکار کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔
رات کے وقت یہ مچھلی اپنے ارد گرد مکڑی کی طرح کا جالا بن لیتی ہے لیکن اپریل کے اختتام یا مئی کے شروع میں بہت بڑی تعداد میں حرید مچھلیاں فرسان کے ساحل پر کم گہرے پانی والی جگہ میں آ کر پھنس جاتی ہیں۔ یہ ایک قسم کی اجتماعی خودکشی کی طرح کا عمل ہے۔
حرید فیسٹیول منانے کی روایت قدیم زمانے سے چلی آرہی ہے۔ جس دن حرید کا شکار کرنا ہوتا ہے اس دن جازان کے علاقے کے گورنر حکومتی نمائندوں کے ساتھ آتے ہیں۔ تمام لوگ ساحل پر جمع ہوتے ہیں۔ گورنر ہوائی فائر کرکے حرید شکار کرنے کی رسمی کارروائی کا آغاز کرتے ہیں۔ فائر کی آواز سنتے ہی سینکڑوں نوجوان سمندر کی طرف دوڑتے ہیں اور حریدکو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حرید شکار کرنے کا یہ عمل دو روز تک جاری رہتا ہے۔ تہوار کے اختتام پر سب سے زیادہ حرید شکار کرنے والے کو انعام دیا جاتا ہے۔
قدیم زمانے میں حرید فیسٹیول منانے کا طریقہ مختلف تھا۔ حرید کا موسم آتے ہی لوگ نئی شادی شدہ خواتین کے گھروں میں جمع ہوجاتے تھے اور وہاں خواتین مقامی گیت گاتیں جبکہ مرد روایتی رقص کرتے تھے۔ رات کو سب مل کر کھانا کھاتے تھے اور اگلے روز صبح حرید کا شکار کرنے نکل جاتے تھے۔
حکومت کی جانب سے تفریح کے لئے الگ ادارہ قائم کئے جانے کے بعد سے حرید کا تہوار ملکی سطح پر منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار دو روز تک جاری رہے گا،اس مقبول تہوار میں شرکت کے لئے دیگر خلیجی ممالک کے افراد بھی سعودی عرب آتے ہیں۔
رواں برس اس تہوار میں حرید شکار کرنے کے علاوہ دو روز تک مختلف تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تہوار میں شرکت کے لئے آنے والے سیاحوں اور شائقین کو لانے اور لے جانے کے لئے'جازان' کے ساحل سے جزیرہ فرسان تک خصوصی لانچیں چلائی جاتی ہیں۔
من صباحيات مهرجان الحريد - الجمعة ٢١-٨-١٤٤٠ pic.twitter.com/YKOZTjInX9
— سليمان المشرعي (@salmashraai) ٢٦ أبريل ٢٠١٩
— مهرجان الحريد (@yalla_farasan) ٢٦ أبريل ٢٠١٩
ها هو شهرُ (أبريل) قدِ إنتصف ..
وفي الموعد المحدد تتجه بوصلة أسراب (ببغاء البحر) إلى شاطئِ (حصيص) محفوفةً بالأهازيج وبفرحة الأهالي العائدين بعد غياب .. ومعلنةً بذلك بدء موسم كرنفال صيد سمكالسادس عشر بجزر فرسانpic.twitter.com/ycve1sWA7w— خالد زاروق | Khaled zaroq (@kzaroq1) ٢٢ أبريل ٢٠١٩