Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا:سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

 
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 370 کلومیٹر دور کالمونائی صوبے میں ایسٹرحملوں میں ملوث مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں پندرہ افرادہلاک ہوئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں  میں خود کش حملہ آور وںسمیت تین خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس اور فوج نے دہشت گردوں کے ایک گھر میں موجود ہونے کی اطلاع ملنے پرجمعے کی رات کو چھاپہ مارا تھا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔  
 سنیچر کوسری لنکن پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران تین حملہ آوروں نے خود کو دھما کے سے اڑا دیا تھا جبکہ دیگر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تین حملہ آوروں کے خود کو دھماکہ خیز موادا سے اڑانے کے نتیجے میں عورتیں اور بچے ہلاک ہوئے جو اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ 
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین اور مشتبہ خود کش حملہ آور وں کی لاشیں گھر کے باہر سے پڑی ہوئی ملیں۔  
 سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان سنیچر کی صبح تک جاری رہنے والی محاذ آرائی کے نتیجے میں ایک شہری بھی ہلاک ہو ا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  حملوں کے بعدداعش کی جانب سے جاری ویڈیوبھی اسی گھر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
پولیس کے مطابق گھر سے داعش کا جھنڈا اور یونیفارم بھی ملا ہے جو ویڈیو میںموجود آٹھ دہشت گردوں کے کپڑوں سے مشاہبت رکھتا ہے۔  
پولیس حکام نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد کیے جانے والے کپڑے ، جھنڈا، اور اسلحہ  سری لنکا کے قومی ٹیلی ویژن پر بھی دکھایا۔

شیئر: