نیمار جونیئر پر چیمپئنز لیگ کے 3 میچوں کی پابندی
فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی نیما ر جونیئرپر یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے آئندہ3 میچوں کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے چیمپیئنز لیگ کی میچ انتظامیہ سے بدتمیزی کی اور انہیںہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے۔
پیرس سینٹ جرمین کو چیمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میںمانچسٹر یونائیٹڈکے مقابلے میں1-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
نیمار جونیئرنے چیمپیئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیڈ کیخلاف میچ کے اضافی وقت کے چوتھے منٹ میں پینالٹی دئیے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا ۔ اس پینالٹی سے مارکس راشفورڈ نے گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو کامیابی دلا دی تھی۔ پابندی کے باعث اب نیمار جونیئر چیمپیئنز لیگ کے اگلے سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کے گروپ اسٹیج کے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ نیمار جونیئر میچ میں پینالٹی دیے جانے کے فیصلے سے اس قدر غصے میں تھے کہ ان کی کلب کے اسٹاف نے انہیں ریفریز کے ڈریسنگ روم میں گھسنے سے روک لیا تھا۔