Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز کے مقابلے

پاکستان میں ریمبل ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ 'ریمبل اِن پاکستان' کے عنوان سے ہونے والے ان  مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے امریکہ، روس ، میکسیکو اور  پیورٹوریکوسے ریسلر کراچی پہنچے ہیں ۔  
 اتوار 28اپریل کو ہونے والے ان  ریسلنگ  مقابلوں کے لیے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں رنگ تیار کیا گیا ہے ۔ 
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  ورلڈ کروزر  ویٹ چیمپیئن سابق  ٹریپل اے  سیمی  گوئیویرا کے بعد پروفیشنل ریسلنگ کے معروف  امریکی ریسلر اور لورائیڈر کے نام سے  پہچانے جانے والے پیڈرو اورٹیگا بھی کراچی پہنچے  ہیں ۔
مقابلوں میں 30 سے زائد غیرملکی اور مقامی ریسلرحصہ لے رہے ہیں جو رنگ میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔  
ان مقابلوں کا انعقاد پرو  ریسلنگ فیڈریشن  آف پاکستان (پی ڈبلیو ایف) کرا رہا ہے ۔ 
منتظمین کے  اعلان کردہ  بعض مشہور غیر ملکی ریسلرز پاکستان نہیں آ سکے تا ہم پی ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ  ریسلنگ مقابلے پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے ۔
 میکسیکو سے تعلق  رکھنے والے امریکی شہریت کے حامل ریسلر لورائیڈر نے کراچی  ائیرپورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آنے پر خوشی ہے اور امید ہے کہ مقابلہ جیت کر جاؤں گا ۔
  ریسلنگ کی دنیا میں بلیک ماسٹر کے نام سے مشہور پیڈرو اورٹیکگا نے کہا کہ میں اپنی اہلیت اور صلاحیت رنگ میں  ثابت کروں گا ۔
میجر لیگ ریسلنگ مقابلوں کیلئے  ہیوسٹن ،ٹیکساس  سے آنے والے امریکی پروفیشنل ریسلر سیمی گوئیویرا بھی بہت پرجوش  دکھائی دیے۔ انہوں نے شائقین کو پیغام دیا ہے کہ آپ کو مایوس نہیں کروں گا ۔

شیئر: