جیمز بانڈ کا کردارادا کرنے والے مشہور افسانوی اداکار آج سے دوسال قبل انتقال کرگئےتھے، لیکن سوشل میڈیا پر موجود ان کے بہت سے برطانوی پرستاروں کو لگا کہ وہ شاید آج ہی دنیا سےرخصت ہوئےہیں۔
سوشل میڈیا پرجہا ں مختلف قسم کے ٹرینڈزدیکھنےکوملتے ہیں وہیں انتہا ئی دلچسپ واقعا ت بھی سامنے آتے ہیں۔ایسا ہی ایک منفردواقعہ کل سوشل میڈیا پردیکھنےکوملاجب فیس بک اور ٹوئیٹر پرروجرمورسےمتعلق ٹریند نےایک مرتبہ پھرسوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کروالیا ۔
یہ با ت توواضع نہیں کہ ان کی وفات کے دوسال بعد آج اس کو ٹرینڈ کیوں بنایا گیا مگر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بر طانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے 2017 میں شائع ہونے والی رپورٹ کو شئیر کرتے ہو ئے اس کا اختتا م کیا۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ یقینا کسی سوشل تجربے کی بنیا د پر کیا گیا ہے تا کہ یہ دیکھا جا سکے کے لوگ بنا تصدیق کے خبر کو آگے ری ٹویٹ یا شئیر کر دیتے ہیں۔
I’m sure the fact that people are sharing news of Roger Moore’s death two year after the fact is some sort of social experiment to show that people will RT anything without validating it first.
— Ben Shute (@Ben_Shute) May 2, 2019
ٹوئیٹر صارف ٹام کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر انکی وفات کی خبرشئیر کرتے ہو ئے دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ دو سیکنڈ لگتے ہیں اگر ہم تاریخ کو ایک مرتبہ چیک کر لیں تو یہ زیا دہ مناسب ہے ۔
Seeing a lot of people sharing news stories on social media about Roger Moore's death and acting like he has just died. He died in May 2017. Two seconds to check the date on a story really wouldn't hurt people...
— Tom Burnett (@TomBurnett88) May 1, 2019