Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی نے 'انڈپینڈنٹ فارسی' کا اجرا کر دیا

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ نے فارسی زبان میں 'انڈیپنڈنٹ پرشین ڈاٹ کام' کے سافٹ لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔
'انڈیپنڈنٹ پرشین' کا اجرا ایس آر ایم جی کے اس پراجیکٹ کا چوتھا مرحلہ ہے جس کے تحت برطانوی اخبار 'دی انڈیپنڈنٹ' کے ناشر ساتھ ایک معاہدے کے تحت انڈیپنڈنٹ کو عربی، ترکی، اردو اور فارسی زبان میں ویب پر شائع کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر دستخط گزشتہ سال ہوئے تھے۔
اس موقع پر ایس آر ریم جی نے معروف صحافی اور سیاسی مبصر کیمیلیا انتخابفرد کے انڈیپنڈنٹ فارسی کے بطورایڈیٹرانچیف تقرر کا اعلان بھی کیا ہے۔
خیال رہے معروف اور تجربہ کار صحافیوں کی ٹیم پہلے سے ہی اس پراجیکٹ کا حصہ بن چکی اور نیویارک میں واقع دفاتر میں کام کر رہے ہیں۔
 انڈیپنڈنٹ فارسی کی ایڈ یٹر کیمیلیا انتخابفرد صحافت کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی تجزیہ کار اور ریسرچر بھی ہیں۔ عرب دنیا اور ایران کے حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتی ہیں۔
اس موقع پر ایس آر ایم جی کے سربراہ عبدالرحمن ا لرویتع نے کہا کہ 'انڈیپنڈنٹ پرشین ڈاٹ کام' ہمارے 'دی انڈیپنڈنٹ' کے ساتھ کثیرالسانی پراجیکٹ کا چوتھا اور آخری مرحلہ تھا۔ ہم نئی ویب سائٹ کے اجرا کے بارے میں نہایت پرجوش ہیں کہ فارسی زبان کے قارئین بڑی تعداد میں اس ویب سائٹ پر آئیں گے اور انھیں اعلیٰ صحافتی معیار پرپورا اترنے والا انتہائی پیشہ ورنہ اور متنوع مواد پڑھنے کو ملے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس منصوبے سے خطے اور دنیا بھر میں ذرائع ابلاع اور اس کے مواد کی تخلیق کو بہتر بنایا جا سکے گا۔‘
 

شیئر: