Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایران سے پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پومپیو

مذاکرات کےلئے تیار ہیں تاہم ایران کی نگرانی کرتے رہیں گے (فوٹو: اے پی)
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ایران کے تخریبی کردار پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انھوں نے سوئٹزرلینڈ میں سوئس وزیر خارجہ آئگنازیو کیسس کے ساتھ اتوار کو مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ہم کسی  پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے تیارہیں، ہم ایران کے ساتھ مل بیٹھنے کو بھی تیار ہیں.‘
انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کی تخریبی سرگرمیوں کے انسداد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی اور امریکی حکام نے ایک دوسرے کے خلاف تند وتیز بیانات کے بعد اب مفاہمانہ رویہ اختیارکیا ہے اور مصالحتی بیانات جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔
 گذشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرے اور احترام کا مظاہرہ کرے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مذاکرات کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

شیئر: