کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا 10واں میچ ناٹنگھم میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے 288رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ہدف حاصل نہ کر سکے اور 273رنز پرپوری ٹیم آئوٹ ہو گئی ۔ آسٹریلیا15 رنز سے جیت گیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے کارآمد ثابت نہ ہوا۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ ایرون فینچ6 رنز بناکر کیریبئن بولر تھامس کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر 8 گیندوں پر 3 رنز بنا سکے اور کاٹریل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔
عثمان خواجہ 19 گیندوں پر 13 رنز بنا سکے ،آندرے رسل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔
