Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا صارفین ’فیس ایپ‘ استعمال نہ کریں، نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کی تنبیہ

اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ خطرناک ایپ ہے۔ فوٹو: فیس ایپ
سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین ’فیس اپ‘ نامی ایپلی کیشن استعمال نہ کریں۔ گذشتہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ پر اس ایپ کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ ’فیس اپ‘ ایپلی کیشن کو فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی نہ دی جائے۔
اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ اس ایپلی کیشن کے حوالے سے جو رپورٹس ملی ہیں ان سے پتا چلا ہے کہ یہ خطرناک ایپ ہے۔ اسے فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی دینے کی صورت میں راز داری اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی گارنٹی نہیں رہتی۔

یہ ایپ استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی کو خطرہ رہتا ہے۔
یہ ایپ استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی کو خطرہ رہتا ہے۔ 

اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس ایپلی کیشن کو اپنی تصاویر یا ذاتی معلومات تک رسائی دینے کی صورت میں کمپنی صارفین کی پرائیویسی کی حفاظت نہیں کر سکتی جبکہ کمپنی کی پالیسی یہ ہے کہ اس کے سسٹم پر موجود تصاویر محفوظ ہوں۔ کوئی اس میں کسی قسم کا عمل دخل نہ کرسکے۔
مذکورہ ایپلی کیشن سے کمپنی کی طرف سے یہ ضمانت ختم ہو جائے گی۔

شیئر: