Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل آسٹریلوی گروپ کے خلاف مقدمہ جیت گئے

آسٹریلوی میڈیا گروپ کرس گیل کے ہتک عزت کیس میں دو لاکھ ڈالرز سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کے خلاف اپیل ہار گیا ہے۔
فیئر فیکس نامی آسٹریلوی میڈیا گروپ نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سٹار کرس گیل پر ڈریسنگ روم میں ایک خاتون کے ساتھ انتہائی نازیبا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کرس گیل نے الزامات کو بھرپور طریقے سے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں ایسی متعدد خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کا مقصد ان کو ’تباہ‘ کرنا تھا۔

فیئر فیکس میڈیا گروپ نے کرس گیل پر خاتون مساج تھیرپسٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا تھا، تصویر: روئٹرز

گذشتہ سال اکتوبر میں عدالت نے کرس گیل کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ ان کے حق میں سنایا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ  فیئر فیکس میڈیا گروپ کی جانب سے کرکٹ سٹار پر لگائے گئے الزامات میں بغض کا عنصر موجود تھا اور میڈیا گروپ اپنے الزام کے دفاع میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔  
 میڈیا گروپ نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپیل دائر کی کہ اسے منصفانہ سماعت تک رسائی نہیں دی گئی۔ 
کرس گیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دو لاکھ  گیارہ ہزار ڈالرز ہرجانے کی رقم بڑھائی جائے، جو عدالت نے مسترد کر دی۔
 

شیئر: