Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے کی کون کونسی اسامیاں غیر ملکیوں کے لیے ممنوع قرار؟

سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں تقریباً20اسامیاں غیر ملکیوں کےلئے ممنوع قرار دیدیں۔
یہ پابندی تھری سٹار اور ان سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں  اور فرنشڈ اپارٹمنٹس پر بھی لاگو ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں بکنگ ، مارکیٹنگ ، ڈپٹی مینیجر ، سیلز سیکشن کا سربراہ ، اسپورٹس کلب کا انچارج نہیں بن سکتا ۔ یہ ساری اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی بیشتر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی زندگی کے مختلف شعبوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں  لیکن حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ تر ملازمتیں سعودی نوجوانوں کےلیے مختص کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
سعودائزیشن ملک کی قومی پالیسی بن چکی ہے اور اسی ضمن میں سیاحت کی مزید 20اسامیاں سعودیوں کےلیے مختص کر دی گئی ہیں ۔
اس پالیسی کے مطابق ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے استقبالیہ، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ویٹر بھی سعودی ہی ہوں گے ۔اس پابندی سے ڈرائیور ، گیٹ کیپراور پورٹر مستثنیٰ ہوں گے ۔
2019ءکے اختتام سے پابندی شروع اور آئندہ برس 2020ءکے اختتام تک مکمل طور پر نافذ ہو گی۔

شیئر: