Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا دیپیکا اپنی دوست کے لیے ’چوری‘ بھی کر سکتی ہیں؟

انڈیا کی معروف اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی بہترین دوست نے دیپکا کے بارے میں جہاں بہت ساری گرم جوش اور جذباتی باتیں کہی ہیں وہیں ان کی ایک خاص عادت کا بھی ذکر کیا ہے۔
دیپکا کی بچپن کی دوست سنیہا رامچندرن نے لکھا کہ وہ ہوٹل سے شیمپو کی بوتلیں چوری کرتی ہیں۔
تیس سال سے دیپکا کی دوست سنیہا نے دیپکا پاڈوکون کی ویب سائٹ پر چار اگست کو منائے جانے والے 'یوم دوستاں' یعنی 'فرینڈشپ ڈے' سے قبل لکھا کہ 'کیا آپ ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اپنے سفر کے دوران ہوٹل سے آپ کی پسندیدہ شیمپو کی چھوٹی چھوٹی بوتلیں چرائے یعنی اکٹھا کرے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ آپ کو پسند ہے؟'
اس کے بعد وہ خود ہی لکھتی ہیں: 'میں جانتی ہوں! میں جانتی ہوں! وہ میری پیاری دوست، ڈی پی (دیپکا پاڈوکون) ہے۔
اس سوال میں ہی یہ بات پوشیدہ ہے کہ دیپکا پاڈوکون یہ چوری صرف اپنی دوست کے لیے کرتی ہیں کیونکہ ان کی دوست یعنی سنیہا کو یہ چیزیں پسند ہیں۔
سنیہا کی پوسٹ کو خود دیپکا کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔


سنیہا نے لکھا: 'کیا آپ ایسے کسی شخص کو جانتے ہیں جس کی موجودگی ایک  گرمجوش بغل گیری اور ایک گرم پیالہ کافی ہو؟
'جو آپ سے گھنٹوں بات کرے اور خاموشی اور عدم وجود کی کیفیت میں آپ کے ساتھ بہ خوشی موجود ہو۔
'جس کی آنکھیں بلا تردید شفیق ہوں۔ اور آپ کو خیال خاطر احباب کا احساس دلائے۔
'جو اس قدر منظم ہو کہ اس کی سب سے قیمتی شے شاید لیبل لگانے والی چیز ہو اور جو بخوشی آپ کے ساتھ آپ کے گھر کو ترتیب دینے لگے۔
'کیا آپ ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اپنے سفر کے دوران ہوٹل سے آپ کی پسندیدہ شیمپو کی چھوٹی چھوٹی بوتلیں چرائے یعنی اکٹھا کرے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ آپ کو پسند ہے؟
'میں جانتی ہوں، میں جانتی ہوں! وہ میری پیاری دوست، ڈی پی (دیپکا پاڈوکون) ہے۔
'یہ ہم دوستوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
'تیس سال کی جانچی پرکھی دوستی
'میں تم سے پیار کرتی ہوں لڑکی۔'
دوست سے اچھا کسی کی شخصیت کو کون سی چیز بیان کر سکتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان اپنے دوستوں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ بظاہر بے پروا نظر آنے والی دیپکا اس قدر منظم ہو سکتی ہیں کسی کو گمان بھی نہیں گزرے گا۔

شیئر: