Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خواتین کرین آپریٹرز

کنگ عبدالعزیز پورٹ دمام میں 2سعودی خواتین سارہ سعید اور بدور عبدالحمید ریموٹ کنٹرول کرین آپریٹر بن گئیں۔ کرین آپریٹر کے اجازت نامے حاصل کر لئے ۔ 
الیوم اخبار کے مطابق سارہ اور بدور نے کرین آپریٹر بن کر سعودی معاشرے کو عملی پیغام دیدیا کہ خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں مرد حضرات سے پیچھے نہیں۔اب تک کرین آپریٹر مرد ہی ہوا کرتے تھے پہلی مرتبہ خواتین نے اس میدان میں مردوں کی اجارہ داری ختم کی ہے ۔
 بندرگاہوں کو سروسز فراہم کرنیوالی انٹرنیشنل کمپنی آئی پی ایس نے سارہ اور بدور کو دیوہیکل کرینوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔دونوں نے 100گھنٹے کا ٹریننگ کورس مکمل کرکے امتحان بھی پاس کر لیا تھا۔
آئی پی ایس کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ اینڈی ٹیسوی نے سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سارہ سعید اور بدور عبدالحمید سعودی لڑکیوں کےلئے مثال بنیں گی۔
سارہ سعید نے کہا کہ ٹریننگ بڑی مشکل تھی۔کامیابی سے مکمل کرنے پر میرا احساس ہے کہ سعودی خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکتی ہیں اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کامیابی سے استعمال کر سکتی ہیں ۔
بدور عبدالحمید نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی دیوہیکل کرینوں پر کام کا تجربہ ایک چیلنج تھا۔مجھے فخر ہے کہ اس میدان میں مجھے کامیابی ملی اور میرا نام ریموٹ کنٹرول کرین آپریٹر میں شامل ہو گیا ۔ میں 2 پہلی سعودی خواتین میں سے ایک ہوں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
 

شیئر: