منیٰ میں گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹُوٹ گیا
پیر 12 اگست 2019 16:32
ارسلان ہاشمی -اردو نیوز،منیٰ
منی میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج بارش شروع ہوتے ہی دعاوں میں مصروف ہوگئے۔
بارش سے منی میں بعض مقامات پر حجاج کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث وہ حجاج جو دوسرے دن کی رمی کے لئے جمرات گے ہوئے تھے۔ انہیں اپنے خیموں میںواپس آنے کے لئے کافی لمبا چکر لگانا پڑا۔
۔ نشیبی علاقوں میں پانی ریلے کی صورت میں بہہ رہا تھا ۔ اکثرخیموں میں بجلی بند کر دی گئی۔ بارش وقفے وقفے سے 40 منٹ سے زیارہ دیر تک جاری رہی۔ مکہ مکرمہ میں بھی بار ش کی اطلاعات ہیں۔ مکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ جہاں حجاج بڑی تعداد میں مقیم ہیں ۔انہیں منی آنے جانے میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حجاج کو منظم رکھنے کے لیے سکاو¿ٹس اور شہری دفاع کے علاوہ انتظامیہ کے اہلکار بھی میدان عرفات میں موجود تھے تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔