سوشل میڈیا پر یہ خواتین کافی سرگرم ہیں اور ان کے فالورز ہزاروں میں ہیں۔
عرب دنیا سے حال ہی میں ایسی خواتین شخصیات سامنے آئی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔
چاہے وہ ھدیٰ قطان ہوں جو میک اپ کے جدید طریقے استعمال کر کے لوگوں کو دنگ کر دیتی ہیں یا جیسیکا قہواتی جو اپنی ماڈلنگ کے ذریعے فلاح و بہبود کا کام کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی یہ خواتین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے طرز زندگی، میک اپ اور فیشن سے متعلق پوسٹس شئیر کرتی رہتی ہیں۔
ھدیٰ قطان
اثر رسوخ رکھنے والی ان شخصیات میں ایک ھدیٰ قطان بھی ہیں جو ’ھدیٰ بیوٹی‘ کی مالک ہے، وہ عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ اور کاروباری شخصیت ہیں۔ اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ وہ خوبصورتی سے متعلق ایک بیوٹی بلاگ بھی چلا رہی ہیں، انسٹا گرام پر ان کے اپنے اور کمپنی کے اکاؤنٹ پر چار کروڑ فالوروز ہیں۔
ھدیٰ قطان نے اپنے کریئر کا آغاز یوٹیوب پر میک اپ کے طریقے سکھانے سے کیا۔
کرن وازن بخازی
کرن وازن بخازی کے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فولورز ہیں، جس میں پاکستان کے فیشن اور سٹائل ڈیزائنر بھی ہیں۔
کرن وازی بخازی لائف سٹائل پر ایک بلاگ بھی لکھتی ہیں، وہ ان بلاگز میں دبئی میں اپنی روزمرہ زندگی اور اپنے بچوں اور شوہر کے بارے میں لکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی مشہوری اس قدر ہے کہ پروکٹر اینڈ گیمبل نے ان کو اپنی مصنوعات پر نظرثانی کے لیے کہا اور ان سے درخواست کی گئی کہ فولورز کے ساتھ ان پروڈکٹس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
آسیہ الفراج
آسیہ الفراج ایک کویتی فیشن بلاگر، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں، سوشل میڈیا پر وہ آسیہ اے ایف کے نام سے مشہور ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے 20 لاکھ فولورز ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں ان کو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ایک بااثر شخصیت بھی مانا جاتا ہے۔
الفراج اپنے سر کو ڈھانپتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر جلد کی دیکھ بھال اور ٹی وی پر آنے کے بعد کی اپنی پوسٹیں شئیر کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے ریلف لورین، شنیل، ٹاگ ہوئر، نیٹ اے پورٹر اور ٹوری برچ کے ساتھ کام کیا ہے۔
ان کا فیشن زیادہ تر حجاب والی خواتین کے لیے ہوتا ہے۔ ان کے پاکستانی مداح بھی ہیں۔
جیسیکا قہواتی
جیسیکا قہواتی ایک لبنانی و آسٹریلوی ٹی وی میزبان، ملکہ حسن، ماڈل، خیراتی کارکن ہیں۔ جیسیکا نے قانون اور بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنے کام کے علاوہ فلاح و بہبود کا کام بھی کرتی ہیں۔
نور اریدہ
انسٹا گرام پر نور اریدہ کے 20 لاکھ کے قریب فولورز ہیں۔ وہ بھی فیشن، ٹرینڈز، ڈیزائنر اور لائف سٹائل یا طرز زندگی کے بارے میں اپنے فولورز کے ساتھ معلومات شئیر کرتی رہتی ہیں۔ قہواتی کی طرح وہ بھی اپنا اثر رسوخ خیراتی کاموں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
ماریہ عالیہ
فلسطین سے تعلق رکھنے والی ماریہ عالیہ بروکلن کو اپنا گھر سمجھتی ہیں۔ وہ ابھی ماڈلنگ کے وقت سر کو ڈھانپتی ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پیج پر دوسرے ماڈلز کی طرح فیشن اور لائف سٹائل سے متعلق پوسٹس ہوتی ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پر چار لاکھ فولورز ہیں۔
مونا قطان
مونا قطان، ھدیٰ قطان کی بہن ہیں۔ ان کا بھی اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے۔ وہ بھی اپنی بہن کی طرح پوسٹس شئیر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے ’کیالی‘ کے نام سے پرفیومز متعارف کروائی ہیں۔