مکہ: بسوں میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم
سعودی حکومت حج اور عمرے کے لئے آنیوالوں کی آسانی کے لئے مکہ مکرمہ کی بسو ں میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سٹم نصب کرائے گی آئندہ برس سے اس کی شروعات ہو گی اور منصوبہ 5 برس میں مکمل ہوگا۔
سعودی عرب نے جاپانی کمپنی این ای سی کارپوریشن سے مکہ مکرمہ میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لگانے کی درخواست کی ہے ۔
سبق ویب کے مطابق جاپانی کمپنی نے بتایا کہ وہ 400سے زیادہ بسوں میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم 2020میں نصب کرے گی۔ آئندہ 5برس کے دوران 2ہزار بسوں میں اس سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی جائے گی ۔
جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹرانسورٹ سسٹم کے تحت مسافرو ںسے بسوں کا کرایہ خود کار سسٹم کے تحت وصول کیا جائے گا جب کہ جی پی ایس کے ذریعے بسوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جا سکے گی۔ اوقات کار کی پابندی بھی مشینی نظام کے ذریعے ہوگی۔ جاپانی کمپنی این ای سی میں لاجسٹک سروسز اور ٹرانسپورٹ سیکشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ سعودی بسوں میں جو سسٹم نصب کیا جائے گا وہ انتہائی اسمارٹ ہے۔ یہ ان دنوں ہانگ کانگ ،سنگا پور اور بعض ایشیائی ملکوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اخبار 24 کے مطابق اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کی بدولت مسافروں کو شمسی توانائی سے کام کرنے والی اسکرین پر بسوں سے متعلق معلومات مہیا ہوں گی۔ موبائل اپلیکیشن کے ذریعے بھی معلومات مہیا ہوں گی ۔