Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں کے لیے سہولت، دبئی کی ٹیکسیاں

دبئی شعبہ ٹرانسپورٹ کی زیر نگرانی ائیر پورٹ پر کام کرنے والی دبئی ٹیکسی کے ذریعےصرف ایک مہینے میں، یعنی گزشتہ 2 جولائی اور اگست کے دوران، 10لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔
ٹیکسی کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر یوسف محمد آل علی نے امارات ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کے ہوائی اڈوں سے کمپنی کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ کمپنی کا بنیادی ہدف دبئی آنے والے مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آل علی نے مزید کہا کہ ائیر پورٹ پر کمپنی نے جدید ترین گاڑیوں پر مشتمل چار ہزار ٹیکسیوں کا بیڑا مختص کیا ہے جن میں فیملی کار کے علاوہ مخصوص لیموزین سروس بھی فراہم کی ہے۔ ہوائی اڈے پر اضافی ٹیکسیاں فراہم کرنے کا بنیادی مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں انتظار کی کوفت نہ ہو اور ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہی انہیں فوری طور پرٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جاسکے۔

دبئی کے ہوائی اڈوں کا شمار مصروف ترین ائیر پورٹس میں ہوتا ہے جہاں یومیہ دسیوں پروازوں کی آمد ورفت رہتی ہے۔

ٹیکسی کمپنی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تینوں ہوائی اڈوں پر بہترین نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ دبئی کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاتا ہے اس اعتبار سے ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز نے مزید کہا کہ ٹیکسی سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلئے ہوائی اڈے کے آپریشن روم سے مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے جس کے ذریعے کمپنی کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کن اوقات میں اضافی پروازیں دبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچ رہی ہیں۔ پروازوں کے شیڈول کے مطابق ٹیکسیوں کی تعداد متعین کی جاتی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے دبئی کے ہوائی اڈوں کا شمار مصروف ترین ائیر پورٹس میں ہوتا ہے جہاں یومیہ دسیوں پروازوں کی آمد ورفت رہتی ہے۔ مصروف ترین ائیر پورٹ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں سفر کرنے والوں کےلئے دبئی ائیر پورٹ جنکشن کے طور پر بھی معروف ہے جہاں سے ہزاروں مسافر ٹرانزٹ کے طور پر گزرتے ہیں۔
دبئی ائیر پورٹ پرایک ٹرمنل سے دوسرے ٹرمنل تک جانے کےلئے میٹرو سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہو تی ہے۔ 
واٹس ایپ پر امارات کی خبروں کے لیے 'اردو نیوز یو اے ای' گروپ جوائن کریں

شیئر: