سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ ایئرلائنز نے 99 ریال میں 10لاکھ ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے یہ سہولت داخلی پروازوں پر یک طرفہ سفر کے لیے دی ہے۔99ریال کرایہ اکانومی کلاس کی نشست کے لیے ہو گا۔اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ۔
السعودیہ کا کہناہے کہ جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ پہلی فرصت میں ریزرویشن کروالیں۔ بکنگ 20 ستمبر2019 سے 23 ستمبر2019 تک کرائی جاسکتی ہے۔ سفر 15اکتوبر2019ءسے 31مارچ 2020ءتک کیا جاسکے گا۔
السعودیہ نے توجہ دلائی ہے کہ ٹکٹ نشستیں خالی ہونے کی صورت میں جاری ہو گا۔