جدہ ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 میں 4 نئے انٹرنیشنل اسٹیشنوں کا اضافہ
جدہ ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 میں 4 نئے انٹرنیشنل اسٹیشنوں کا اضافہ
ہفتہ 28 ستمبر 2019 19:31
سعودی ایئرلائن کی فلائٹیں اربیل، شرم الشیخ، عمان اور اسکندریہ کے لئے پرواز کریں گی (فوٹو: سبق)
جدہ کے نئے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں 4 انٹرنیشنل اسٹیشنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرمنل 1 سے پیر 30 ستمبر کو سعودی ایئرلائن کی فلائٹیں اربیل، شرم الشیخ، عمان اور اسکندریہ کے لئے پرواز کریں گی۔
نئے ٹرمنل کے انٹرنیشنل اسٹیشنوں کی تعداد 7 ہوجائے گی (فوٹو : ٹویٹر)
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے اسٹیشنوں کے بعد ٹرمنل 1 کے انٹرنیشنل اسٹیشنوں کی تعداد 7 ہوجائے گی جبکہ 21 مقامی اسٹیشن اس کے علاوہ ہیں۔