جازان، صبیا کمشنری اور مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے۔ فوٹو سبق
سعود ی عرب میں بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ گذشتہ روز منگل کو مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات نے بدھ کی رات اور جمعرات کو بھی کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جازان، صبیا کمشنری اور مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں سکول بند کردیے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کو مملکت کے پانچ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مدینہ منورہ ریجن میں متوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ، الباحہ، جازان اور عسیر ریجن میں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ بار ی بھی متوقع ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں اضم، طائف، خلیص اور دیگر علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہواﺅں کا امکان ہے جبکہ الباحہ ریجن میں بدھ اور جمعرات کوگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں موسم برسات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مملکت کے مشرقی و جنوب مغربی علاقوں میں بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح گہری دھند چھائی رہے گی۔
شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر ا ختیارکریں ۔
دریں اثنا مکہ مکرمہ کی ام ا لقری یونیورسٹی میں بارش کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔یونیورسٹی میں تعطیل کردی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں