احتجاجی مظاہروں پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔فوٹو اے ایف پی
لبنان میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔
عرب اور عالمی میڈیا کے نمائندے دارالحکومت بیروت اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد کی رائے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قطری سیٹلائٹ چینل’ التلیفزیون العربی‘ کی اناﺅنسر مظاہرے میں شامل ایک لبنانی نوجوان سے بحران کے حل کی بابت دریافت کیا۔
لبنانی نوجوان نے کہا ’ہمیں محمد بن سلمان‘ جیسا لیڈر چاہئے۔ ملک کی اصلاح کے لیے ایک شریف رہنما کی ضرورت ہے۔جس طرح سعودی عرب میں محمد بن سلمان کام کررہے ہیں ویسا ہی لیڈر ہمیں چاہئے‘۔
لبنانی نوجوان نے یہ بھی کہاکہ ہمارے ملک سے سو ارب ڈالر لوٹ لئے گئے ہیں۔ انہیں واپس لانے کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جیسا رہنما چاہئیے۔ یہ سنتے ہی اناﺅنسر خاتون نے لبنانی نوجوان کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ بند کردیا۔
یاد رہے کہ لبنان میں معاشی بدحالی اور بدعنوانی کے خلاف لبنانی عوام ایک ہفتے سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ وہ حکومت سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں