Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 152 غیر قانونی تارکین گرفتار

السلام محلے میں تفتیشی کارروائی کرتے ہوئے 152 غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی اداروں نے السلام محلے میں تفتیشی کارروائی کرتے ہوئے 152 غیر قانونی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفتیشی کارروائی علی الصباح کی گئی جس میں افریقی تارکین گرفتار ہوئے (فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی کارروائی ’غیر قانونی تارکین سے پاک وطن‘ مہم کے تحت کی گئی جس میں قانون نافذ کرنے والے متعدد اداروں کی ٹیمیں شامل تھیں۔

 کارروائی ’ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن‘ مہم کے تحت کی گئی (فوٹو: سبق)

تفتیشی کارروائی علی الصباح کی گئی جس میں اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے علاوہ شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے افریقی تارکین بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار شدگان میں مرد وخواتین اور بچے بھی شامل ہیں (فوٹو: سبق)

گرفتار شدگان میں مرد وخواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں شمیسی سینٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: