گرفتار غیر قانونی تارکین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز
گرفتار غیر قانونی تارکین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز
جمعہ 25 اکتوبر 2019 20:00
تارکین اقامہ،محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئےفائل فوٹو
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ فیلڈ آپریشن کے دوران اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے جانے والے تارکین کی تعداد 0 4 لاکھ 68 ہزار322 ہوگئی۔
یاد رہے کہ مشترکہ فیلڈ آپریشن 16نومبر 2017 کو شروع کیا گیاتھا۔ نئے اعداد وشمار 24 اکتوبر 2019 تک کے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں مبینہ مدت کے دوران 4068322 غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میںسے 3179181 کا تعلق اقامہ، 625663 محنت اور 263478 سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں سے ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 70478 درانداز پکڑے گئے۔ ان میں 44 فیصد کا تعلق یمن ، 53 فیصد کا ایتھوپیا اور 3 فیصد کا دیگر ممالک سے پایا گیا۔ علاوہ ازیں 2854 سعودی عرب سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں گرفتار کیے گئے۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ اور رہائش نیز انہیں سرکاری اداروں سے چھپانے کے الزام میں 4630 افراد پکڑے گئے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو ٹرانسپورٹ یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث 1644 سعودی گرفتار کیے گئے۔
ان میں سے 1618 کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں رہا کردیا گیا جبکہ دیگر26 سعودیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ فی الوقت 16281غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔562898 غیر قانونی تارکین کو فوری سزائیں دیدی گئیں ۔
516564 غیر قانونی تارکین کو سفری دستاویز نہ ہونے کے باعث ان کے سفارتی مشنوں کی تحویل میں دیدیا گیا۔682433 کو پاسپورٹ کی کارروائی مکمل کرنے کا موقع دیا گیا اور 1014220 کوبے دخل کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں