Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت 951ہزار گرفتار

ریاض.... سعودی سیکیورٹی فورس نے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 9لاکھ 51ہزار 555غیر قانونی تارکین گرفتار کئے ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ فورس کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے6لاکھ 92ہزار 143گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔ ایک لاکھ 80ہزار 070 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے جبکہ 79ہزار 342گرفتار شدگان دراندازی کے مرتکب تھے۔ جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہم کے آغاز سے لیکر اب تک 13ہزار 777افراد نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان میں سے 58 فیصد درانداز یمنی تھے،39 ایتھوپیا سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 3فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 612افراد غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی مدد کرنے والے 1758افراد گرفتار ہوئے۔مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام و کام کرنے والوں کی مدد کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے سعودی شہریوں کی تعداد 295ہے۔ان میں سے 264افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے رہا کردیا گیا جبکہ 31افراد کو قیدمیں رکھا گیا ہے۔ جن غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے 11ہزار 855تارکین قانونی کارروائی کے منتظر ہیں۔ ان میں سے 10ہزار 170مرد جبکہ 1685خواتین ہیں۔ ایک لاکھ74ہزار 986غیر قانونی تارکین کو سزائیں دی گئی ہیں۔ ایک لاکھ 34ہزار376غیر قانونی تارکین اپنے سفارتخانوں سے سفری دستاویزات کے منتظر ہیں جبکہ 2لاکھ 42ہزار 041 غیرقانونی تارکین کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: