Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کو تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک

سعودی عرب نے ستمبر میں چین کو یومیہ 1.74ملین بیرل تیل فراہم کیا۔
ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد ایران اور وینیزویلا سے چین کی تیل برآمدات ہر ماہ کم ہوتی چلی جارہی ہیں۔ جس کے بعد سعودی عرب، چین کو تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق چینی محکمہ کسٹم نے بتایا کہ سعودی عرب نے ستمبر میں چین کو 7.17 ملین ٹن(1.74 ملین بیرل) تیل یومیہ فراہم کیا۔ یہ اگست کے مقابلے میں 7.79 ملین ٹن سے کچھ کم ہے۔

ایران  سے چین کی تیل برآمدات ہر ماہ کم ہوتی چلی جارہی ہیں۔

چین کو تیل برآمد کرنے والے ممالک میں روس دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے ستمبر میں چین کو 6.31 ملین ٹن تیل مہیا کیا جبکہ اگست میں 6.02 ملین ٹن تیل فراہم کیا تھا۔ جبکہ ستمبر 2018 میں 6.81 ملین ٹن تیل برآمد کیا تھا۔
چینی محکمہ کسٹم کے مطابق ایران پر امریکہ کی سخت پابندیوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ ماحول کے باعث ایران سے چین کے لیے تیل برآمدات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین نے ستمبر میں ایران سے 538 ہزار اور 878 ٹن تیل درآمد کیا تھا۔ اگست میں چین ایران سے 787 ہزار اور 657 ٹن تیل درآمد کیا۔ یہ 2018 ستمبر کے مقابلے میں 2.13 ملین ٹن سے کم ہے۔
چینی محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وینیزویلا سے ستمبر 2019 کے دوران 588 ہزار اور 689 ٹن تیل درآمد کیا گیا۔ یہ اگست 2019 کے مقابلے میں 1.45ملین ٹن کم ہے۔
ستمبر 2018 کے مقابلے میں 808 ہزار اور 593 ٹن تیل درآمد کیا گیا تھا۔
رائٹر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وینیزویلا اور ایران سے تیل خریدنے والے چینی اداروں کو بیجنگ کی طرف سے ستمبر کے شروع میں انتباہ جاری کیا گیا کہ وہ امریکی پابندیوں کا احترام کریں۔ 

شیئر: