Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ھیفاء نے آرٹ نمائش کا افتتاح کر دیا

شہزادی ھیفاءنے کہا کہ نمائش میں رکھے گئے شہ پارے ہماری بچیوں کی صلاحیتوں کے آئینہ دار ہیں۔ فوٹو المدینہ
شہزادی ھیفاء بنت فیصل بن عبدالعزیز نے جدہ میں ’شمعوں کا دیس‘ کے عنوان سے تجریدی آرٹ کی نمائش کا افتتاح کردیا۔
نمائش کا اہتمام محکمہ تعلیم کے ماتحت آرٹ تربیت کے شعبے کی چیئرپرسن فریال نے کیا تھا۔ اس موقع پر عفت گرلز یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ھیفاء جمل اللیل اور تعلیمی امور کی افسر خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔

شہزادی ھیفاء کا کہنا ہے  آرٹ کسی بھی قوم کی فکری ترقی کی روشن علامت ہوتا ہے۔ فوٹو المدینہ

المدینہ اخبار کے مطابق شہزادی ھیفاءالفیصل نے تجریدی آرٹ کی نمائش کا دورہ کیا۔ انہیں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی تجریدی آرٹ کی فنکاراﺅں کے شہ پارے دکھائے گئے۔
شہزادی ھیفاء نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹ کسی بھی قوم کی فکری ترقی کی روشن علامت ہوتا ہے۔ اس کی بدولت ملک و قوم کے بہت سارے روشن پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔یہاں میں نے جو کچھ دیکھا دل خوش ہوگیا۔ نمائش میں پیش کئے گئے شہ پارے ہماری بچیوں کی اچھوتی صلاحیتوں کے آئینہ دار ہیں۔
شہزادی ھیفاءنے یہ بھی کہا ہے کہ تجریدی آرٹ کی اس نمائش سے معاشرے اور آرٹ کے درمیان شراکت کا رشتہ نمایاں ہورہا ہے۔ ہماری طالبات نے شہ پاروں کے ذریعے فنی رجحانات پیش کئے ہیں۔ یہ نمائش سعودی وژن2030کی پرواز کی بھی آئینہ دار ہے۔

 اس نمائش سے دنیا بھر میں مملکت کے حوالے سے خوبصورت پیغام جائیں گے۔ فوٹو المدینہ

نمائش کی انچارج لمیاءپشاوری نے اپنی گفتگو کا آغاز شہزادی ھیفاءکے حق میں خیر مقدمی کلمات سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجریدی آرٹ دنیا کی ہر زبان میں سمجھا جاتا ہے۔ یہ احساس کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ہماری اس نمائش سے دنیا بھر میں مملکت کے حوالے سے بہت سارے خوبصورت پیغام جائیں گے۔
نمائش میں سعودی عرب کے قومی رہنماﺅں، ملکی اقدار و روایات اور مستقبل کے حوالے سے تجریدی آرٹ کی طالبات کے ذہن میں کیا کچھ ہے اس کی عکاسی کی گئی ہے۔

 نمائش سعودی وژن2030کی پرواز کی بھی آئینہ دار ہے۔ فوٹو المدینہ

               واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: